وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کریں گے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر، مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

وزیراعظم آفس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وفد کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورۂ قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستان و قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں