خوفناک ویڈیو: جنگلی بھینسے نے سیاح کو اٹھا کر 8 فٹ فضا میں اچھال دیا

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست وائیومنگ کے ییلو اسٹون نیشنل پارک کے برج بے کیمپ گراؤنڈ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طاقتور جنگلی بھینسے نے ایک سیاح پر حملہ کرکے اسے تقریباً 8 فٹ فضا میں اچھال دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ  اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنے پوتے کے ساتھ فشنگ برج کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا۔ حملے میں سیاح شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جنگلی حیات کے پیشہ ور فوٹوگرافر مائیک میک لیوڈ، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ قریبی کیمپ میں موجود تھے، نے پورا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

فوٹوگرافر نے بتایا کہ’میں صرف اس جنگلی بھینسے کی کچھ ڈرامائی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس موسم میں یہ جانور اتنا خطرناک رویہ اختیار کر سکتا ہے‘۔ ان کے مطابق تقریباً 900 کلوگرام وزنی جنگلی بھینسا کیمپ گراؤنڈ میں گھوم رہا تھا اور اچانک ان بچوں کی جانب دوڑ پڑا جو محفوظ فاصلے سے اس کی تصاویر لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

بعد ازاں جنگلی بھینسا کیمپ سائٹ میں دوڑتا رہا جبکہ خوفزدہ سیاح ایک دوسرے کو خبردار کرتے رہے۔ اسی دوران وہ شخص اور اس کا پوتا بھی وہاں پہنچ گئے جبکہ جنگلی بھینسا گرد آلود جگہ پر بیٹھا ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے موبائل فون نکال کر جانور کی ویڈیو بنانا شروع کی لیکن جیسے ہی بھینسا اٹھنے لگا تو دادا نے کہا ’اب یہاں سے نکلنے کا وقت ہے‘ اور دونوں درختوں کی طرف چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سال سے مسلسل کھڑے سادھو کی حالت تشویشناک، ویڈیو وائرل

اسی دوران  بھینسے نے ایک پک اپ ٹرک کی جانب بھی دوڑ لگائی تاہم ڈرائیور گاڑی تیزی سے لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد بھینسے ان درختوں کی طرف بڑھا جہاں دادا اور پوتا پناہ لیے ہوئے تھے۔ پوتا تو وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن بھینسے نے بزرگ شخص کا تعاقب کیا اور اپنے بائیں سینگ سے اسے کولہے پر ٹکر ماری جس سے وہ کئی فٹ بلند فضا میں اچھل گیا۔

مائیک میک لیوڈ کے مطابق ’اس نے شخص کو اپنے بائیں سینگ سے اٹھایا اور وہ ہوا میں ایک مکمل قلابازی کھا کر پہلو کے بل زمین پر گرا‘۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں خوف تھا کہ بھینسا دوبارہ حملہ کرکے زخمی شخص کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے چنانچہ انہوں نے ویڈیو بنانا بند کی اور بائسن کو ڈرانے کے لیے اس کی طرف دوڑ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

دیگر کیمپ میں موجود افراد نے بھی مدد کی جس کے بعد جنگلی بھینسا وہاں سے چلا گیا۔ بعد میں زخمی شخص کے پوتے نے بتایا کہ اس کے دادا کو ’کافی سنگین چوٹیں‘ آئی ہیں اور ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لارڈز میں خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو 270 رنز سے ہرادیا

ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

ایران نے معاہدہ توڑ دیا، اب سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے متنازع مراعات واپس لینے کا اعلان، ’ایک ہفتے میں تمام ترامیم واپس لیں گے‘

چین نے پاکستانی مکئی کی درآمدات کے لیے اپنی منڈی کھول دی، ملک میں قیمت کنڑول رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ