لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے والٹن روڈ کے علاقے میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی، جبکہ واقعے کے دوران ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی خیریت دریافت کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب سے حملہ، مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

حنا پرویز بٹ نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز اور انتظامیہ سے متاثرہ خاتون کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور ہدایت کی کہ خاتون کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

حنا پرویز بٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے 4 سالہ بیٹے کو مدرسے میں داخل کروانے کے لیے لے جا رہی تھی کہ گلی میں ملزم نے اسے روک کر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

خاتون کے شور مچانے پر ملزم نے اس پر آتش گیر مادہ پھینک دیا، جس سے خاتون کے چہرے، بالوں اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے، جبکہ ملزم بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم پہلے 2 شادیاں کر چکا تھا، تاہم دونوں بیویاں ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھیں۔

بعد ازاں ملزم نے اپنی پڑوسی خاتون سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر 3 بچوں کی ماں خاتون پر خلع لے کر اس سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا۔

خاتون کے انکار پر ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر یہ اقدام کیا۔

حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہیں اور اسے قانونی، طبی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کیوں کر رہے ہو؟ خاتون نے  سابقہ  شوہر کے گھر کو آگ لگادی

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا، ان پر دباؤ ڈالنا یا شادی کے لیے مجبور کرنا ناقابل برداشت جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح پیغام ہے کہ خواتین حکومت کی ریڈ لائن ہیں اور خواتین پر تشدد یا ہراسگی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار