میسی نے آج تک انگلینڈ کے خلاف ایک بھی میچ کیوں نہیں کھیلا؟

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں تقریباً ہر بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے لیکن ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک دلچسپ خلا اب تک موجود رہا ہے۔

8 بار کے بیلون ڈی اور کے فاتح میسی نے آج تک بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ: ارجنٹینا کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی گولڈن بُوٹ کی دوڑ میں پھر سرفہرست

یہ طویل انتظار بدھ کو ختم ہونے جا رہا ہے، جب میسی اپنی ٹیم ارجنٹائن کے ساتھ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اٹلانٹا اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان فٹبال کی دنیا کی سب سے تاریخی اور شدید حریفوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔

2005 میں معطلی آڑے آگئی

جب انگلینڈ اور ارجنٹائن کی آخری بار 2005 میں مڈبھیڑ ہوئی تھی، اس وقت میسی اپنے بین الاقوامی کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں تھے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع ہی کیا تھا۔

اس سے صرف 3 ماہ قبل انہوں نے ارجنٹائن کی سینئر ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا، تاہم یہ آغاز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ ہنگری کے خلاف میچ میں بطور متبادل میدان میں آنے کے صرف 47 سیکنڈ بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے باعث وہ معطل ہوگئے۔

اسی معطلی کی وجہ سے میسی اسی سال جنیوا میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرسکے، اس مقابلے میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو 2-3 سے شکست دی، جبکہ نوجوان میسی سائیڈ لائن پر بیٹھ کر میچ دیکھنے پر مجبور رہے۔

پھر دونوں ٹیمیں کیوں نہ ٹکرائیں؟

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں جب میسی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے تو ارجنٹائن کے ساتھ دوستانہ میچ کے انعقاد کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ میسی کی موجودگی والے بین الاقوامی دوستانہ میچ کے لیے ارجنٹائن کی جانب سے 30 سے 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ تک فیس طلب کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

ارجنٹائن کے جغرافیائی فاصلے، سفری اخراجات اور مبینہ طور پر بھاری شرکت فیس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ میچ کا انعقاد مشکل ہوتا چلا گیا۔

یہی وجہ رہی کہ انگلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان دوبارہ مقابلہ نہ ہوسکا۔

اب تقریباً 2 دہائیوں بعد 2026 فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل وہ تاریخی موقع بننے جا رہا ہے، جب لیونل میسی پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی