ایپل کے آئی فون 18 اور آئی فون 18ای کے بنیادی ماڈلز میں 9جی بی ریم شامل کیے جانے کا امکان ہے، یہ فون مارچ یا اپریل 2027 میں متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ موجودہ آئی فون 17 سیریز کے بنیادی ماڈلز میں 8جی بی ریم موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل پہلی بار اپنے بنیادی اور پرو ماڈلز کے درمیان ریم کے حوالے سے مختلف حکمت عملی اپنا رہا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے ورلڈ دئڈ ڈیویلپر کانفرنس 2026 میں متعارف کرائی گئی جدید آن ڈیوائس مصنوعی ذہانت کی خصوصیات، جن میں زیادہ قدرتی سری آوازیں اور بہتر سسٹم وائیڈ ڈکٹیشن شامل ہیں، کے لیے کم از کم 12جی بی ریم درکار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 سے متعلق خریداروں کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر
لیک کے مطابق اے20 چپ سے لیس بنیادی آئی فون 18 ماڈلز میں 1.5جی بی کے 6 میموری ڈائز استعمال کیے جائیں گے، جس سے مجموعی ریم 9جی بی ہوگی۔ اس کے مقابلے میں موجودہ آئی فون 17 ماڈلز میں 2جی بی کے 4 ڈائز کے ذریعے 8جی بی ریم فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور فولڈ ایبل آئی فون میں 12جی بی ریم برقرار رکھی جائے گی۔ ان ماڈلز میں اے20پرو چپ کے ساتھ 1.5جی بی کے 8 میموری ڈائز استعمال کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیمی کنڈکٹر صنعت میں میموری کی قلت کے باعث ایپل اپنے بنیادی ماڈلز کی لاگت کم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگرچہ بنیادی ماڈلز میں جدید 2 نینو میٹر اے20 پروسیسر دیا جائے گا، جو موجودہ 3 نینو میٹر اے19 چپ کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ تیز اور 30 فیصد زیادہ توانائی مؤثر ہوگا، تاہم صرف پروسیسر کی بہتر کارکردگی محدود ریم کی کمی کو مکمل طور پر پورا نہیں کر سکے گی۔
متوقع شیڈول کے مطابق آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے موسم خزاں میں متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ بنیادی آئی فون 18 اور آئی فون 18e ماڈلز 2027 کے موسم بہار میں لانچ ہونے کی توقع ہے۔














