بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک بھوک ہڑتال کے باعث کمزور، زبردستی اسپتال منتقل

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک کی صحت کے حوالے سے صفدر جنگ اسپتال نے بتایا ہے کہ طویل بھوک ہڑتال اور پانی کی کمی کے باعث وہ جسمانی طور پر کمزور ہو گئے ہیں، تاہم ان کی حالت اس وقت مستحکم ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی اور علاج کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک کی حالت تشویشناک، کاکروچ پارٹی کا ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان

رپورٹ کے مطابق سونم وانگچک کو ان کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے 21ویں روز ہفتہ کی صبح نئی دہلی کے جنتر منتر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دہلی ہائیکورٹ کی ہدایات اور ڈاکٹروں کی سفارش پر ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر کیا گیا۔

صفدر جنگ اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چاروبمبا کے مطابق وانگچک طویل فاقے اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث کمزور ہیں، لیکن ان کی طبی علامات مستحکم ہیں۔ ان کے جسمانی افعال کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل مشاہدے اور علاج کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج 2 ہفتوں سے جاری، وزیر تعلیم کی برطرفی کا مطالبہ

دوسری جانب سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنی پسند کے اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی رضامندی کے بغیر کوئی دوا یا ڈرپ نہ دی جائے۔ اس معاملے پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جبکہ حکومت اور احتجاجی رہنماؤں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر