عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک بار پھر حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی نمایاں کمی کے بعد صرف ایک ہی دن میں مقامی اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ یکدم تیز ہو گئے ہیں۔

تولہ اور 10 گرام سونا کتنا مہنگا ہوا؟

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4,24,236 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

اسی طرح 10 گرام سونے کے خریداروں کو بھی اب جیب زیادہ ڈھیلی کرنی پڑے گی، 10 گرام سونے کی قیمت 2,057 روپے کے اضافے کے ساتھ 3,63,714 روپے ہو چکی ہے۔

دوسری جانب چاندی کے خریدار بھی اس لہر سے محفوظ نہ رہ سکے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھ کر 6,070 روپے پر جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

پاکستانی مارکیٹ میں آنے والی اس تیزی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی منڈی میں ہونے والا اضافہ ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل ریٹ 4,018 ڈالر فی اونس مقرر ہوا ہے۔

صرف 24 گھنٹوں میں مارکیٹ کا یوٹرن

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارکیٹ نے صرف ایک دن پہلے خریداروں کو ایک عارضی ریلیف دیا تھا۔ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہو کر 4,21,836 روپے کا ہوا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 3,086 روپے کی کمی کے بعد 3,61,656 روپے پر آ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گیا

عالمی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز 36 ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی اور قیمت 3,994 ڈالر پر بند ہوئی تھی، مگر 24 گھنٹے گزرتے ہی مارکیٹ نے پچھلا سارا خسارہ پورا کر کے قیمتوں کو ایک بار پھر آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار