کشمیری مہاجرین کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا، خواجہ آصف

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی قربانیاں بے حد اہم ہیں، پاکستان کو یہ آزادی ان لوگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی جنہوں نے اپنا خون دیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر انتخابات: انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن تیار

ایل اے 36 جموں 3 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے کئی انتخابات دیکھے ہیں، تاہم موجودہ انتخابات جس پس منظر میں ہو رہے ہیں، اس نوعیت کے حالات پہلے نہیں دیکھے گئے۔ ان کے مطابق یہ الیکشن کشمیر کاز سے وابستگی اور کشمیری عوام کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، کیونکہ انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے والے کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ سکے۔

خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ کیا بیرونِ ملک بیٹھا کوئی کشمیری ان لوگوں کی قربانیوں کا مقابلہ کرسکتا ہے جنہوں نے کشمیر کاز کے لیے مشکلات برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا اور آج پاکستان و کشمیر کے تاریخی رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:یومِ الحاقِ پاکستان: وزیراعظم شہبازشریف کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ قربانیوں کے ذریعے رشتے مضبوط کرتے ہیں جبکہ کچھ صرف باتوں تک محدود رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 برس میں ہزاروں قربانیاں دینے والی فوج پر تنقید کی جاتی ہے، جبکہ شہدا اور غازیوں نے وطن کی عزت اور سلامتی کے لیے کردار ادا کیا۔

وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل کے عہدے کو وطن سے محبت اور خدمت کا رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کا وقار برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات میں بھی پاکستان کا نام بار بار عالمی سطح پر زیرِ بحث آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام کے لیے خوشخبری، حکومت نے گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو کا خواجہ آصف سے متعلق طرز گفتگو درست نہیں، سیاسی ماحول کشیدہ ہو سکتا ہے، رانا ثنااللہ

پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں انتخابی جلسہ: گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو مقررہ وقت پر ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر نے افواہوں کو مسترد کردیا

سام سنگ نے امریکا میں ملازمین کی چھانٹی کردی، نیو جرسی اور ٹیکساس کے دفاتر متاثر

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ