معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کسے یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مرحوم ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذباتی لمحات کا سامنا کیا اور آنکھوں میں آنسو آگئے۔

عتیقہ اوڈھو نے 1990 کی دہائی کے آغاز میں اپنے شاندار کرداروں کے ذریعے ٹیلی ویژن ناظرین میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے یادگار ڈراموں میں ستارہ اور مہرالنسا، دشت اور نجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے داؤ، ہمسفر، بے شرم، کیسی تیری خودغرضی، پیار کے صدقے اور پردیس سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں:ہمایوں سعید نے سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو بڑی بہن قرار دے دیا

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو پی ٹی وی کے پروگرام اسٹار اینڈ اسٹائل میں میزبان عاصم یار کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے مرحوم ہدایتکار اقبال کشمیری کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کیے۔

پروگرام کے دوران جب ان کی ایک پرانی فلم کا کلپ دکھایا گیا، جس کی ہدایتکاری اقبال کشمیری نے کی تھی، تو عتیقہ اوڈھو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ان گانوں نے انہیں اقبال کشمیری کی یاد دلا دی، جن کے ساتھ انہوں نے فلمیں جو ڈر گیا وہ مر گیا اور ممی میں کام کیا تھا۔ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم ممی زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی، لیکن اس کی شوٹنگ سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اقبال کشمیری کے سامنے اکثر مذاق کیا کرتی تھیں کیونکہ انہیں رقص کرنا نہیں آتا تھا، جبکہ اقبال صاحب خود رقص کرکے انہیں سکھاتے تھے۔ ان کے مطابق اقبال کشمیری کو اداکاری اور فن سے بے حد محبت تھی اور وہ اپنے کام کے لیے بہت پرجوش رہتے تھے۔

مزید پڑھیں: حالیہ تنازعہ کے بعد عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کےبارے میں حیران کن موقف

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اقبال کشمیری کے انتقال کا سوچ کر آج بھی انہیں دکھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فنکار اپنے کام سے محبت کرتے تھے، جبکہ موجودہ دور میں انڈسٹری زیادہ تر مالی معاملات کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد