باجوڑ میں تیندوے کو مارنے کا واقعہ کیوں اور کہاں پیش آیا؟

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے سپرے، مندوگئی تحصیل وارہ ماموند میں ایک عام تیندوے کے غیر قانونی شکار کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل ایک دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ رینج آفیسر اور فیلڈ اسٹاف کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا تاکہ تیندوے کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی امن و امان کی صورتحال کے باعث پولیس نے مکمل ٹیم کو جائے وقوعہ تک جانے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں صرف چند اہلکاروں کو ریکوری کے لیے آگے بڑھنے کی اجازت ملی۔

علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث رابطے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے ذاتی طور پر آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، مقامی عمائدین (ملکان و مشران) اور متعلقہ اداروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ تیندوے کی لاش کی محفوظ ریکوری، ملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف خیبرپختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بایوڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات، ملزمان کی شناخت اور قانونی کارروائی سے متعلق معلومات تحقیقات مکمل ہونے پر عوام اور میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمان نے کہا ہے کہ جنگلی حیات قدرت کا انمول سرمایہ اور ہماری حیاتیاتی تنوع کی بنیاد ہے۔ خیبرپختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نایاب اور محفوظ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی جنگلی جانور کے غیر قانونی شکار، اسمگلنگ یا قدرتی مسکن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام، مقامی مشران اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جنگلی حیات کے تحفظ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے خیبرپختونخوا کی قدرتی وراثت محفوظ رہ سکے۔

محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا عوام سے بھی اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی شکار یا جنگلی حیات سے متعلق مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی وائلڈ لائف دفتر یا متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قدرتی وسائل اور نایاب حیات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرائیویٹ اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف، پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہو سکتا؟ وفاقی آئینی عدالت

سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

ہرنائی کوئلہ کان حادثہ: ریسکیو میں تاخیر ہوئی، تحقیقات شروع

’بھارتی کرکٹ ٹیم پر مستقل پابندی لگائی جائے’، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

جناح ایئرپورٹ انتظامیہ ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط اکتوبر تک کیوں موخر کرنا چاہتی ہے؟

ویڈیو

27 ستمبر مارچ سے قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، ہزاروں افراد نکالنا بھی مشکل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رضا اللہ کے بھائی نے والد کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

نئے صوبے، نئے مسائل یا حل؟ مہمند کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘

جدید ملٹری میوزیم اور قومی یادداشت میں ان کا کردار

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر