پاکستان کا ایمنسٹی انٹرنیشنل پر جانبداری اور طالبان کے بیانیے کو تقویت دینے کا الزام

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے حالیہ الزامات اس کی ساکھ اور غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

پاکستان کے مؤقف کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بارہا طالبان کے بیانیے اور اقوام متحدہ کے افغانستان امدادی مشن (یوناما) کی جانب سے جاری کیے گئے جانی نقصانات کے اعداد و شمار کو نمایاں کیا، تاہم افغان سرزمین سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ اور داعش خراسان (آئی ایس کے پی) جیسے دہشتگرد گروہوں کی منصوبہ بندی، معاونت اور کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ذکر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے افغان طالبان کا ٹی ٹی پی سے متعلق رویہ ایک بار پھر سوالات کی زد میں، مائیکل کوگلمین بول پڑے

پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ بڑی حد تک یوناما کی معلومات پر مبنی ہے، حالانکہ طویل عرصے سے اس بات پر خدشات موجود ہیں کہ یوناما کو افغانستان میں طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں، مقامی ذرائع اور ایسے معلوماتی ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے جن کی انتہائی محدود عملی ماحول میں آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق وسیع تر سیکیورٹی تناظر کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف جانی نقصانات کے دعوؤں پر توجہ مرکوز کرنا نہ صرف طالبان کے بیانیے کو تقویت دینے کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس سے یہ حقیقت بھی نظر انداز ہوتی ہے کہ طالبان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے القاعدہ اب بھی افغانستان میں موجود، طالبان سے روابط برقرار، اقوام متحدہ کا انکشاف

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سرحد پار مسلسل دہشتگردی کے خلاف اپنے دفاع کا تسلیم شدہ حق حاصل ہے، اور اسی تناظر میں وہ مصدقہ دہشتگرد ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس طرح کی یکطرفہ رپورٹس دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور خطے میں سیکیورٹی کی حقیقی صورتحال کی مکمل عکاسی نہیں کرتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی پالیسیوں سے کتنے وفادار ہیں؟ امریکا نے نیٹو اتحادیوں سے سوالات پوچھ لیے

میانمار 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو واپسی لینے کو تیار

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی