خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری موسلادھار بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 3 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں قیامت خیز سیلاب، 23 افراد جاں بحق، 100 لاپتا
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 30 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 23 کو جزوی جبکہ 7 مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ اضلاع کو فوری امدادی سامان کی فراہمی اور ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ہمارے گاؤں خیبر: لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی.#قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #لشکر_نہیں_امن #شہداء_صرف_بہانہ #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #Flood #KP pic.twitter.com/4JBCOY5Urz
— ZaraK Khan 🇵🇰 (@WaleedZarak) July 20, 2026
ادارے کے مطابق صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم 23 جولائی تک وقفے وقفے سے مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان کے صوبہ نورستان میں سیلاب، 20 افراد جاں بحق، میئر سمیت 100 افراد لاپتا
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی الرٹس و حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔














