پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مئی 2027 میں 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 15 مئی 2027 کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور 5واں  میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز دونوں ٹیموں کو اکتوبر اور نومبر 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مردوں کے کرکٹ عالمی کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی

اس وقت پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ اس کے بعد قومی ٹیم 19 اگست سے 13 ستمبر تک 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی، میچ کی خاص بات کیا ہے؟

آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ درجہ بندی میں پاکستان 5چویں جبکہ انگلینڈ 7ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان نے آخری بار 2021 میں ایک روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس سیریز میں بابراعظم نے تین میچوں میں 177 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی تھی، جن میں تیسرے میچ میں ان کی 158 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار