چین کی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی زبردست مانگ، برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی چین کو برآمدات 2026 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 50.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.874 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں نمایاں اضافہ چینی، بیگاس اور دیگر زرعی و صنعتی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آیا، جبکہ بہتر بینکاری سہولتوں نے بھی برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی چین کو برآمدات 1.244 ارب ڈالر تھیں، جو 2026 کی اسی مدت میں بڑھ کر 1.874 ارب ڈالر ہو گئیں۔

مارچ میں بلند ترین برآمدات

مارچ 2026 کے دوران پاکستان نے چین کو 361.37 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، جو مارچ 2025 کے 196.16 ملین ڈالر کے مقابلے میں 84.1 فیصد زیادہ رہیں۔ یہ ماہانہ بنیاد پر اس عرصے کی بلند ترین برآمدی سطح تھی۔

زرعی و صنعتی شعبے نے اہم کردار ادا کیا

برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ چینی، بیگاس اور دیگر زرعی مصنوعات کی چین میں بڑھتی ہوئی طلب رہی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی معیشت اہم موڑ پر پہنچ چکی، ہم برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ

پاکستانی برآمدکنندگان نے چینی ملوں، ڈسٹلریز اور صنعتی اداروں کو خام مال اور درمیانی درجے کی مصنوعات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قائم سپلائی چین مزید مضبوط ہوئی۔

بہتر بینکاری سہولتوں کا بھی فائدہ

وزارت تجارت کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق پاکستانی برآمدکنندگان اب چینی بینکوں کے ذریعے لیز فنانس اور توسیع شدہ کریڈٹ جیسی مالی سہولتوں سے بھی استفادہ کر رہے ہیں، جس سے چین کے ساتھ صنعتی اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp