ٹام کروز کی بیٹی نے اپنی شناخت بدل لی، اب کس نام سے جانی جائیں گی؟

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی زندگی کا ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے قانونی طور پر اپنے والد کا خاندانی نام ’کروز‘ ترک کر دیا ہے۔ 20 سالہ سوری نے اب اپنی والدہ کے درمیانی نام کو اپناتے ہوئے خود کو ’سوری نویل‘ کے نام سے رجسٹر کرا لیا ہے جسے ان کی نئی شناخت اور زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 20 سالہ سوری کا نیا نام سوری نویل امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایلیگینی کاؤنٹی کے ووٹر رجسٹریشن ریکارڈ میں درج ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اکتوبر 2024 میں Carnegie Mellon University میں اپنے پہلے تعلیمی سال کے دوران ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

رپورٹس کے مطابق سوری نے پہلی بار 2024 میں اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب کے دوران بھی سوری نویل کا نام استعمال کیا تھا جس کے بعد اب قانونی دستاویزات میں بھی یہی نام درج ہو چکا ہے۔

سوری اپریل 2006 میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے 2006 میں شادی کی تھی تاہم 2012 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ طلاق کے بعد سوری زیادہ تر اپنی والدہ کے ساتھ رہتی آئی ہیں اور میڈیا کی توجہ سے دور زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا تعلق محض 9 ماہ بعد ہی ختم، کیا وجہ بنی؟

گزشتہ برس جب سوری اعلیٰ تعلیم کے لیے گھر سے روانہ ہوئیں تو کیٹی ہومز نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بے حد فخر ہے اور وہ اس کی زندگی کے نئے سفر پر خوش ہیں، اگرچہ وہ اس کی کمی ضرور محسوس کریں گی۔

دسمبر 2024 میں کیٹی ہومز نے اپنی بیٹی کے مالی معاملات سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی بھی تردید کی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک رپورٹ کو ’مکمل طور پر جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے میڈیا سے من گھڑت خبریں شائع نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی