پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Lahore has been hit by one of the heaviest monsoon spells of the season, recording 343mm of rainfall within 48 hours. More than 130 locations across the city were inundated, with severe urban flooding reported in DHA and surrounding areas, where rainwater entered homes, shops. pic.twitter.com/K0ZH0cqSVz
— Tap In Daily (@the_tapindaily) July 24, 2026
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بالائی کیچمنٹ ایریاز میں بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ملک بھر میں اموات 100 سے تجاوز، مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر میلہ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہائش نہ رکھیں، آسمانی بجلی اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔














