پی ایس ایل میں نئی تبدیلیوں کا آغاز، پلیئنگ کنڈیشنز اور ریٹینشن پالیسی پر جلد ورکشاپس کا اعلان

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد، آئندہ سیزن کی تیاریوں اور لیگ میں متوقع تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوران ہونے والے 44 میچز میں کرکٹ کے معیار، انتظامی امور اور شائقین کی دلچسپی کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے سخت حالات میں لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل کا مزہ تماشائیوں کے ساتھ ہے، شائقین کرکٹ کی رائے

اجلاس کے دوران آئندہ سیزن کی ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگ اور کھلاڑیوں کی ریٹینشن پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ان امور پر حتمی پیش رفت کے لیے جلد خصوصی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

شرکا نے پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں متعارف کرائی جانے والی مختلف تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کو سوشل میڈیا، ٹی وی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر غیر معمولی پذیرائی ملی اور لیگ نے ریکارڈ ویورشپ حاصل کی۔

اجلاس میں آف سیزن اور پری سیزن کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل اور تمام 8 فرنچائزز کے باہمی تعاون سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، جس کے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر