آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا 3 مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ کیا ہے؟

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے نئے مقابلہ جاتی فارمیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلی بار 10 کے بجائے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:ون ڈے انٹرنیشل ورلڈ کپ 2027 کا 21اکتوبر سے آغاز، 2 گروپس اور سپر سکس کا نیا فارمیٹ

نئے فارمیٹ کے تحت ٹورنامنٹ 3 مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں درجہ بندی میں سب سے نیچے موجود 3 ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی، جس کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 12 ٹیموں کو 6، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر ٹیم اپنے گروپ میں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر میچز کھیلے گی۔ دونوں گروپس کی سرفہرست 3، 3 ٹیموں کے ساتھ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والی ایک اور ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کردیا

سپر 7 مرحلے میں 7 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف راؤنڈ رابن میچز کھیلیں گی، جن کے بعد سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنل میں پہلے نمبر کی ٹیم کا مقابلہ چوتھے نمبر کی ٹیم سے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں فاتح ٹیمیں فائنل میں ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو ’گٹر جنریشن‘ کیوں کہا؟

’پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا‘ ارشد ندیم کی فائنل کے لیے دعاؤں کی اپیل

خواجہ آصف کا علیم خان کو استعفیٰ دینے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا مشورہ

آج اور کل ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی مشکلات بڑھ گئیں، ورلڈ کپ نجی سرمایہ کاروں کو دینے کے منصوبے پر بغاوت کا سامنا

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘