پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کا نیا باب، مریم نواز سے 30 رکنی کاروباری وفد کی اہم ملاقات

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے 30 رکنی امریکی کاروباری وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی وفد نے پنجاب میں معاشی اصلاحات، کاروباری سہولتوں اور “ستھرا پنجاب” پروگرام کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30 رکنی امریکی کاروباری وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری، اقتصادی روابط اور پائیدار تجارتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں میڈیکل، معدنیات، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی، صنعت، ہاسپیٹلٹی، توانائی، الیکٹرانکس اور مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں کی معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران امریکی وفد کو پنجاب حکومت کے ’پیوٹ‘ (PIVOT) پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔

فریقین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے، مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو امریکا کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ’قیامت کتنے بجے ہے؟‘، مریم نواز

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہوم ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، جبکہ امریکی وفد نے شریمپ فارمنگ کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل جمیل قریشی نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

امریکی کاروباری وفد نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور پنجاب حکومت نے بہترین مہمان نوازی اور بھرپور تعاون فراہم کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی پیش رفت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے، جبکہ ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کو انہوں نے ایک گیم چینجر قرار دیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی کم عمر ترین آبادی رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، جس میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے، اور اگر اس انسانی سرمایہ سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان خطے کی ایک بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے فیصلہ کرنا ہے ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے کا موقع دوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

جاپان بھارت ٹی 20 میچ میں امپائر کا یوٹرن، وائیڈ واپس لینے پر ہنگامہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے