پیرو میں نازکا لائنز کی سیر کے لیے جانے والا سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پیرو میں نازکا لائنز کی فضائی سیر کے لیے جانے والا ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ پرواز بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 مسافروں اور عملے کے 2 ارکان سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جنوبی پیرو کے شہر پسکو کے قریب پیش آیا، جہاں سے طیارے نے نازکا لائنز کی فضائی سیر کے لیے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پرواز بھری تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا

پیرو کے متعلقہ حکام کے مطابق جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر