پاکستان کے احسان محسود نے تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، جہاں قومی کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

مزید پڑھیں:ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز

احسان محسود نے ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں قازقستان کے حریف کو شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے بھارت کے کھلاڑی کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سری لنکا کے حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا۔

کامیابی کے بعد احسان محسود نے گولڈ میڈل کو اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی عوام کی محبت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اپنی فتح پوری قوم کے نام کر دی۔

مزید پڑھیں:چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

احسان محسود کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp