’ہر طرف گندگی اور صرف ایک بیت الخلا‘، سلمان خان نے جیل میں گزرے دنوں کا حال سنا دیا

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے برسوں بعد اپنی جیل کی زندگی سے متعلق ایک نایاب انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انتہائی مشکل حالات میں وقت گزارنا پڑا جہاں ایک چھوٹی سی جگہ میں 50 سے 70 افراد موجود ہوتے تھے۔

سلمان خان نے یہ انکشاف پرائم ویڈیو کے ریئلٹی شو کے نئے پرومو میں کیا جہاں وہ بطور مہمان اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے شریک ہوئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے 1998 کے بلیک بک اور چنکارا شکار کیسز کے سلسلے میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کے ماحول اور مشکلات سے متعلق بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف طلبہ تحریک کی حمایت میں سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی بالی ووڈ فنکار میدان میں آگئے

سلمان خان نے کہا کہ کئی سال پہلے جب میں جیل گیا تو ہمارے سامنے سلاخیں تھیں۔ ایک بہت ہی چھوٹی جگہ میں 50 سے 70 افراد موجود ہوتے تھے۔ وہاں صرف ایک بھارتی طرز کا بیت الخلا تھا، ہر طرف چھپکلیاں تھیں اور صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں مختلف اوقات میں چار مرتبہ جیل یا عدالتی تحویل میں رہے اور مجموعی طور پر تقریباً 18 دن جیل میں گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: میں اکیلا نہیں ہوں، سلمان خان کی انسٹا پوسٹ نے ماں سمیت لاکھوں مداحوں کو بے چین کردیا

یہ پہلا موقع نہیں کہ سلمان خان نے جیل کے تجربات پر بات کی ہو۔ 2008 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بھی انہوں نے کہا تھا کہ جیل میں انہیں سب سے زیادہ دشواری وہاں کے بیت الخلا کے استعمال میں پیش آئی تاہم انہوں نے پوری مدت کے دوران خود کو پُرسکون رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص خود کو بے قصور سمجھتے ہوئے بھی جیل جائے تو اسے اس صورتحال کا وقار اور حوصلے کے ساتھ سامنا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے