سیالکوٹ کی ادبی روایت اور عبداللہ شفیق کی ‘ٹیکسٹ بک’ بیٹنگ، این بشپ کا دلچسپ تبصرہ

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق کی تکنیک کو سراہتے ہوئے سیالکوٹ کی ادبی روایت کا دلچسپ انداز میں ذکر کیا۔

کمنٹری کے دوران این بشپ نے کہا کہ کریز پر موجود عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کے حوالے سے ایک دلچسپ بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سیالکوٹ کے بارے میں کرکٹ مبصر سیموئل بدری سے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا، جو اس شہر کی ادبی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سینچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

این بشپ نے کہا کہ سیالکوٹ عظیم شعرا اور ادیبوں کی سرزمین ہے، جہاں سے علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض اور پروین شاکر (کراچی) جیسی نامور شخصیات وابستہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبداللہ شفیق کا عرفی نام ’کتابی‘ ہے، تاہم یہ لقب ان کی کتابیں پڑھنے کی عادت یا ادبی دلچسپی کی وجہ سے نہیں، بلکہ کپتان بابر اعظم نے ان کی انتہائی شاندار اور نصابی (ٹیکسٹ بک) بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے دیا ہے۔

این بشپ کے مطابق عبداللہ شفیق کی تکنیک نہایت صاف، متوازن اور مکمل دکھائی دیتی ہے، اسی لیے انہیں ’کتابی‘ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: محمد عباس کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا شاندار کم بیک، ویسٹ انڈیز کی برتری 155 رنز تک محدود

انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ سیالکوٹ کی ادبی روایت اور عبداللہ شفیق کی ’ٹیکسٹ بک‘ بیٹنگ ایک خوبصورت تاثر پیدا کرتی ہے، گویا وہ اپنے کھیل کے ذریعے اس شہر کی بہترین روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

این بشپ نے آخر میں کہا کہ عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شراکت نہ صرف پاکستان کے لیے اہم ثابت ہو رہی ہے بلکہ یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ دونوں بلے باز اس اننگز کو کہاں تک لے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp