ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے میں شامل، نیرج چوپڑا سے مقابلہ ہوگا

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے کے لیے شامل کرلیا گیا ہے، یہ مقابلہ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

منتظمین کی جانب سے جاری کردہ انٹری فہرست کے مطابق ارشد ندیم کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا، جہاں ان کے مدمقابل بھارت کے نیرج چوپڑا، 2 مرتبہ کے عالمی چیمپیئن اینڈرسن پیٹرز اور حالیہ دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ اور عالمی نمبر ایک رومیش پاتھیرَگے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا سفر نویں پوزیشن پر ختم، کامن ویلتھ ٹائٹل برقرار نہ رہ سکا

لوزان ڈائمنڈ لیگ کے اس مقابلے میں جرمنی کے تھامس روہلر، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ اور دیگر نامور کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ منتظمین کے مطابق 2026 کا جیولین تھرو مقابلہ حالیہ برسوں کے مضبوط ترین مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔

ارشد ندیم اس مقابلے میں شرکت سے قبل دولت مشترکہ کھیلوں میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد میدان میں اتریں گے، جہاں وہ اپنا اعزاز برقرار نہ رکھ سکے اور 12 کھلاڑیوں پر مشتمل فائنل میں نویں پوزیشن پر رہے۔

ارشد ندیم نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں 90.18 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، تاہم اس بار وہ پہلی کوشش میں فاؤل کر بیٹھے۔ دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر کی تھرو کے ذریعے فہرست میں جگہ بنائی، لیکن مقابلے کے اختتام تک نویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو دبئی میں بھی عالمی اعزاز مل گیا

تیسری کوشش میں پوزیشن بہتر بنانے کی ضرورت تھی، مگر وہ صرف 75.39 میٹر کی تھرو کرسکے اور یوں تمغے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے میں اینڈرسن پیٹرز (گریناڈا)، ارشد ندیم (پاکستان)، کرٹس تھامسن (امریکا)، جیکب وادلیچ (چیک جمہوریہ)، جولین ویبر (جرمنی)، کیشورن والکوٹ (ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو)، نیرج چوپڑا (بھارت)، رومیش پاتھیرَگے (سری لنکا)، سائمن ویلینڈ (سوئٹزرلینڈ) اور تھامس روہلر (جرمنی) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد