پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوگئیں، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 7 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام کی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کا ریلیف پاکستان کے عوام کو بھی دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp