گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھریلو جھگڑے کے دوران گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں کسی بات پر جھگڑا جاری تھا۔ اسی دوران دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

جس کے نتیجے میں ایک مرد، اس کی بھابھی اور بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھر میں موجود دستی بم پھٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم یہ دستی بم گھر میں کیسے پہنچا اور دھماکا کن حالات میں ہوا، اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر