الیکشن کمیشن کی قائد حزب اختلاف کے اثاثوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کی خبروں کی تردید

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست کو روزنامہ ڈان سمیت چند اخبارات میں شائع ہونے والی خبر بعنوان ’الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کی تصدیق کے اختیارات چاہتا ہے‘ کے حوالے سے حقائق کی درستگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی یاددہانی

بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں ہے۔ خبر میں الیکشن رولز 2017 کے رول 137 میں مجوزہ ترمیم کو کمیشن کے روبرو زیر سماعت سیاسی جماعت سے متعلق کارروائی سے جوڑا گیا، جو حقائق اور قانون دونوں اعتبار سے غلط اور بے بنیاد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق زیر سماعت کیس پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے نئے آئین، انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور پارٹی اکاؤنٹس میں عطیہ دہندگان کی شناخت سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی

بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137 کے تحت تمام ارکان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کرتا ہے، اس قانون میں نہ کسی ترمیم کی سفارش کی جا رہی ہے اور نہ ہی کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن رولز 2017 کے رول 137 میں مجوزہ ترمیم عمومی نوعیت کی ہے، جس کا مقصد صرف ابہام دور کرنا ہے، جبکہ یہ ترمیم تاحال منظور بھی نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر