اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو اولڈ پریڈ گراؤنڈ، ڈی چوک میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں لائیو میوزک، مختلف پرفارمنسز، فیملی تفریح اور شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Celebrate Independence Day with live music, exciting performances, family attractions and a spectacular fireworks show! 🎆
📍 Old Parade Ground, D-Chowk
📅 14th August | 🕔 5:00 PM onwards
🎟️ Free Entry for AllBring your family & friends and be part of Islamabad’s biggest… pic.twitter.com/JktKrNKMvi
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 13, 2026
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے مطابق تقریب کا آغاز 14 اگست کو شام 5 بجے ہوگا اور تمام شہریوں کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی اور ہفتہ وار تعطیلات، پاکستان میں بینک 3 روز بند رہیں گے
اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کے فیس بک پیج پر بھی ’سٹی پریڈ 2026‘ کے عنوان سے تقریب کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں، جس کے مطابق پروگرام 14 اگست کو شام 5 بجے ڈی چوک میں ہوگا۔













