وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، شہر میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، عوامی منصوبوں اور حلقوں سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کرنے والے ارکان میں محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد شامل تھے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ

ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملتان شہر کی خوبصورتی، گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کے اقدامات کو بھی سراہا۔

مریم نواز شریف نے ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا اور ارکان صوبائی اسمبلی کو شہری آبادی اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم چلانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی پورے ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت ملتان کے دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ