پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، صدر آصف زرداری بھی اپنی مدت پوری کریں گے، رانا ثنااللہ

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات میں اضافے سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود میں اہم ملاقات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک صدر کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لایا۔

تاہم انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں یا پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب کے لیے کسی امیدوار کو سامنے لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے 5 بڑوں میں اعتماد سازی ہونی چاہیے، لیکن پی ٹی آئی اداروں کیخلاف مہم جوئی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ تحفظات ہیں، جن پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بات چیت جاری رہے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرلیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کہیں نہیں جا رہے اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp