پنجاب رینجرز کی جانب سے ٹرائی بارڈر ایریا کے دور افتادہ علاقے میں عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم
یہ فری میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے گاؤں مٹھے والی میں قائم کیا گیا جہاں بنیادی طبی سہولیات سے محروم مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پنجاب رینجرز کے خصوصی انتظامات کے تحت ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں خدمات انجام دیں۔
مفت معائنہ و ادویات
علاقے کی خواتین، بچوں اور مردوں کا تفصیل سے مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو ضروری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔
مقامی عوام کا خراج تحسین
مٹھے والی اور گردو نواح کے شہریوں نے پنجاب رینجرز کے اس فلاحی اقدام کو بھرپور سراہا اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی کھدائی پر پابندی عائد کردی
پنجاب رینجرز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا انعقاد اس عزم کا عملی ثبوت ہے کہ رینجرز نہ صرف سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور عوام کی سلامتی کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ دور افتادہ علاقوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔














