لارڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری: بابر اعظم نے بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے خلاف 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی میدان پر شروع ہونے والے دوسرے اہم ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کے لیے بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے، اسٹیورٹ براڈ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلی کی چوٹ سے شفایاب ہونے کے بعد بیٹنگ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے کوچنگ اسٹاف کے رکن کے ساتھ انڈور ہال میں ایک سخت اور طویل بیٹنگ سیشن میں حصہ لیا جس سے ان کی لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

لارڈز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی انڈور پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی گئی جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور ان کی لارڈز ٹیسٹ میں دستیابی کی افواہوں کو مزید تقویت بخشی۔

بیک نہم میں پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگنے کے باعث بابر اعظم ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے جہاں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابر اعظم کی پریکٹس میں واپسی نہ صرف پاکستان کی بیٹنگ لائن کو استحکام بخشے گی بلکہ ہیڈنگلے کی شکست کے بعد کم بیک کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے کوچ کی تصدیق

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لندن میں کھیلے گئے گزشتہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا ریکارڈ انتہائی شاندار رہا ہے۔ قومی ٹیم نے لندن کے میدانوں پر انگلینڈ کے خلاف اپنے گزشتہ تینوں میچز جیتے ہیں جن میں سنہ 2016 اور سنہ 2018 میں لارڈز کے مقام پر حاصل کی گئی کامیابیاں اور سال 2016 میں دی اوول کی فتح شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp