پاکستان بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کے لیے بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے، اسٹیورٹ براڈ

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے سابق اسٹار فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں واپسی کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے بغیر پاکستان کا بیٹنگ آرڈر انتہائی کمزور اور غیر مستحکم دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسپنر علی عثمان نے انگلینڈ میں 54 سال بعد تاریخی کارنامہ انجام دے دیا

بابر اعظم بیک نہم میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب الیون کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلی کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سابق انگلش کپتان جوس بٹلر کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ اسٹیورٹ براڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم سے جڑا ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ بھی شیئر کیا۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

براڈ نے بتایا کہ میچ سے ایک دن پہلے ہی بابر کے باہر ہونے کا اعلان ہو چکا تھا لیکن ٹاس کے وقت وہ اچانک پاکستان کی سفید کٹ، جرسی اور کیپ پہنے ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے۔ براڈ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کے لیے وہ اور کمنٹیٹر ایان وارڈ بھی حیران رہ گئے کہ شاید بابر اچانک فٹ ہو کر کھیلنے جا رہے ہیں۔

براڈ نے بتایا کہ میں سیڑھیوں کے نیچے کھڑا تھا اور ہماری آپس میں ایک جدید قسم کی ہاتھ ملانے کی عجیب صورتحال بنی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ٹاس کے لیے نہیں بلکہ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کی روایتی تصویر بنوانے کے لیے باہر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، کپتان بابراعظم کی واپسی متوقع

ہیڈنگلے میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کا ذکر کرتے ہوئے انگلش لیجنڈ نے زور دیا کہ 31 سالہ بابر اعظم کا تجربہ اور مہارت لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے بہت ہلکی اور بے بس نظر آئی اور چونکہ بابر ان کا سب سے بہترین بیٹر ہے اس لیے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں ہر صورت ان کی واپسی کرانی ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ