نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے باقاعدہ نامزد کردیا

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔ افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ پارٹی کی جانب سے افتخار گیلانی ہی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جس کے بعد اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں