فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین اسماعیل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

کویتی وفد میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ عملی کارکردگی اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ