آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، بیرسٹر افتخار گیلانی

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت عوامی حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا وژن عوامی خدمت، حقوق کے تحفظ اور تعمیر و ترقی پر مبنی ہے۔ مسلم لیگ نون کی حکومت جہاں بھی قائم ہوئی، وہاں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ترقیاتی سفر کو آگے بڑھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے پر ن لیگ میں اختلافات، کیا پہلے روز ہی پارٹی میں فارورڈ بلاک بن گیا؟

انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کو آزاد کشمیر میں بھی عملی شکل دی جائے گی۔ وفاقی حکومت اور پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگرامز کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو حقیقی ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر میں ایسا طرز حکمرانی متعارف کرایا جائے گا جس میں عوامی مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور خطے کی پائیدار ترقی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp