انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی معمولی پیش قدمی جاری

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی بہتری کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی برقرار رکھا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ معمولی اضافے کے ساتھ مستحکم بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آہستہ مگر مستقل: روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

روپے کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 277.52 روپے سے کم ہو کر 277.51 روپے پر بند ہوا۔ بدھ کو عید میلاد النبی ﷺ کے باعث کرنسی مارکیٹ بند رہی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی: امریکی افراط زر (مہنگائی) اور معاشی اعداد و شمار کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کی توقعات بڑھ گئی ہیں جس سے عالمی منڈی میں ڈالر 8 دن کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

مزید پڑھیے: پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے کے مقابلے میں بہتر ہوگئی

ڈالر انڈیکس 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 99.13 پر جا پہنچا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں بھی ڈالر 159.23 پر ٹریڈ کرتا رہا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے اور 5ویں دن بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ کے فیوچرز 60 سینٹ (0.7 فیصد) کی کمی کے ساتھ 87.24 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فیوچرز 56 سینٹ (0.7 فیصد) گر کر 81.67 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp