افتخار گیلانی نے وعدہ پورا کردیا، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے ریاست میں آج سے انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کردیا

محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، جبکہ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم کی دستک کے بعد ’بولو کشمیر‘، آزاد کشمیر میں اب پنجاب ماڈل چلے گا، افتخار گیلانی نے سمت واضح کردی

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کردی گئی ہے، جبکہ جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں فی الحال صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔ وائٹ لسٹ کیے جانے والے اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، جبکہ اس بات کی ضمانت بھی دینا ہوگی کہ انٹرنیٹ سروس کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مریم کی دستک کے بعد ’بولو کشمیر‘، آزاد کشمیر میں اب پنجاب ماڈل چلے گا، افتخار گیلانی نے سمت واضح کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز کے اندر بحال کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp