صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے نیپال میں ​سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار یکجہتی

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت پاکستان کی ہدایت پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر بخاری اور صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور چین و نیپال سرحد کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر پھٹنے کے بعد گزشتہ ہفتے آنے والے شدید سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر صدر مملکت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برادر ملک نیپال کی مدد: پاکستان آج 80 ٹن سے زائد کا امدادی سامان روانہ کرے گا

​نیپال کی سفیر ریٹا ڈٹال نے ان کا استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیپال کے ساتھ کی جانے والی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔

​سید نیر بخاری اور مرتضیٰ سولنگی نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیت اور یکجہتی کے پیغامات بھی درج کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp