ورلڈ نومیڈ گیمز: رسہ کشی کے مقابلے میں پاکستان کا راج، بھارت اور کوریا دونوں کو پچھاڑ دیا

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغستان میں جاری 6 ویں ورلڈ نومیڈ گیمز کے رسہ کشی مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت اور کوریا کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل 2 فتوحات اپنے نام کر لی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سربراہ نے اس شاندار آغاز کو کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغستان میں روایتی کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی میلے میں پاکستانی ایتھلیٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

رسہ کشی کے ابتدائی مرحلے کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بہترین حکمت عملی اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

اس شاندار کامیابی سے ملنے والے اعتماد کے ساتھ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں کوریا کی ٹیم کو بھی زیر کر لیا اور یوں ایونٹ میں اپنی پوزیشن خاصی مستحکم کر لی ہے۔

ان فتوحات پر پاکستانی رسہ کشی ٹیم کے سربراہ نواب فرقان خان نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہم نے ایک انتہائی اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، یہ مسلسل 2 فتوحات محض اتفاق نہیں بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا ثبوت ہیں’۔

ورلڈ نومیڈ گیمز

واضح رہے کہ ورلڈ نومیڈ گیمز روایتی اور خانہ بدوش ثقافتوں سے جڑے کھیلوں کا ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے جس کا مقصد معدوم ہوتے روایتی کھیلوں اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور کرغزستان کا دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

کرغستان میں منعقد ہونے والے ان 6 ویں گیمز میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، جہاں رسہ کشی جیسے خالصتاً جسمانی طاقت، توازن اور باہمی ہم آہنگی کے کھیلوں کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 4 تمغے اپنے نام کر لیے!

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا