گل پلازا آتشزدگی کیس میں پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ میں جمع کرائے گئے چالان میں گل پلازا ایسوسی ایشن کو جان لیوا آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازا: جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے سندھ حکومت کے حوالے کردی
پولیس چالان میں سرکاری اداروں کو کلین چٹ دے دی گئی، چالان کے مطابق کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کوئی غفلت سامنے نہیں آئی۔
پولیس چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گل پلازا میں فائر سیفٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان پولیس نے عدالت میں جمع کروا دیا، چالان میں پولیس نے گل پلازہ ایسوسی ایشن کو زمہ دار قرار دیا ہے جبکہ تمام سرکاری اداروں کو جن میں سول ڈیفنس، کے ایم سی، ریسکیو 1122 سمیت دیگر کو کلین چٹ دے دی ہے، پولیس ان تمام اداروں کو کلین چٹ دی ہے جنہیں جوڈیشل… pic.twitter.com/QA0sabr1nQ
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) September 5, 2026
تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیا میں کسی دھماکا خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع کے آثار نہیں ملے۔
مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازا: جوڈیشل کمیشن اجلاس، عینی شاہدین نے کیا بتایا؟
تاہم بعض اشیا میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
پولیس چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت، فائر سیفٹی کے انتظامات، دکانوں اور عمارت میں حفاظتی اقدامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔














