قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے شوہر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔
مزید پڑھیں:3 سال سے بھارت نہیں گئے، کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کا بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ردعمل
سوشل میڈیا پر حسن علی اور ان کی اہلیہ کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس پر سامعہ آرزو نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خاموش رہیں اور اپنی رائے کہیں اور دیں۔‘
سامعہ نے شوہر کے ساتھ ایک نئی تصویر بھی شیئر کی، جس کے ذریعے انہوں نے بظاہر ان افواہوں کی تردید کردی۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے بچے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹر حسن علی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟
حسن علی اور سامعہ آرزو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان سے متعلق افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔














