انڈونیشیا کے جاوا سمندر میں خراب موسم کے باعث لاپتا ہونے والی مسافر فیری سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 102 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ’ورگو ٹرانسپورٹ 8‘ نامی فیری سے اس وقت رابطہ منقطع ہوا جب وہ خراب موسم کا سامنا کرتے ہوئے سفر کررہی تھی۔ انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق فیری پر مجموعی طور پر 243 افراد سوار تھے۔
Satu orang dilaporkan meninggal dunia dan 102 orang berhasil diselamatkan setelah kapal feri Virgo Transport 8 hilang kontak di Laut Jawa.
Kapal tersebut membawa 243 penumpang dari Surabaya menuju Banjarmasin sebelum menghadapi cuaca buruk. Operasi SAR masih berlangsung untuk… pic.twitter.com/Hp07uw6Ehg
— Sputnik Nusantara (@Spt_Nusantara) September 13, 2026
فیری انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے جنوبی کلیمانتان کے شہر بنجرماسن جا رہی تھی اور اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے اس سے آخری بار رابطہ ہوا۔ اس وقت فیری بنجرماسن سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب میں جاوا سمندر میں موجود تھی۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے فوری کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو آپریشن میں امدادی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے جبکہ جاوا سمندر کے علاقے میں موجود دیگر بحری جہازوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ سمندر میں کسی مسافر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری مدد فراہم کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں تشویشناک واقعہ، 240 مسافروں سے بھرے بحری جہاز کا رابطہ منقطع، سرچ آپریشن کا آغاز
حکام کے مطابق اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 102 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ تاہم فیری پر سوار باقی افراد کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں اور ان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
BREAKING: At least 125 people are missing after the passenger ship Virgo Transport 8 lost contact in the Java Sea near South Kalimantan, Indonesia.
Authorities have rescued 115 people, while 1 person has been confirmed dead. Search and rescue operations are ongoing. pic.twitter.com/urIUSJQ0e7
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) September 13, 2026
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا میں مدورا جزیرے کے قریب ایک مسافر فیری میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
انڈونیشیا 17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ملک ہے، جہاں جزائر کے درمیان آمدورفت کے لیے مسافر فیریاں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ خراب موسم اور سمندری حالات کے باعث ایسے حادثات میں مسافروں کی حفاظت ایک اہم چیلنج بن جاتی ہے۔













