شوبز کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رِنگ میں، پہلی فائٹ کب ہوگی؟

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور شعبے میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی، اداکاری اور گلوکاری کے بعد اب انہیں باکسنگ رنگ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں باکسنگ رنگ میں باقاعدہ تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مختلف باکسنگ تکنیکس کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ حقیقت میں باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ پر تنقید، راکھی ساونت اداکارہ کے دفاع میں آگئیں

عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کو باکسنگ میں خاص دلچسپی ہے اور وہ اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کی پہلی باضابطہ فائٹ کے حوالے سے اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

ہانیہ عامر کے اس نئے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ اداکارہ کب پہلی مرتبہ باقاعدہ باکسنگ فائٹ کے لیے رنگ میں اترتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp