افغان طلبہ سے اظہار یکجہتی کرنے والے پاکستانی طلبہ پر خواجہ آصف کی تنقید

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کے حق میں سرگرم پاکستانی طلبہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں تک افغانوں کو پناہ دی اور اپنے محدود وسائل میں انہیں حصہ دار بنایا، تاہم اس کے باوجود ان کے ذہنی رجحانات تبدیل نہیں ہوسکے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پاکستان نے افغانستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور امید تھی کہ پاکستان کی سرحد محفوظ ہوگی جبکہ دونوں ہمسائے امن کے ساتھ رہیں گے۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی مساجد، اسکولوں، بازاروں اور فوج پر حملے کرنے والے دہشتگردوں میں 70 سے 80 فیصد افغان ہوتے ہیں۔ افغان ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ان کے اور فوجی و سول قیادت کے افغانوں کے ساتھ براہِ راست اور بالواسطہ رابطے مسلسل جاری رہے ہیں، لیکن ان رابطوں کے باوجود افغانوں کی نفرت اور دشمنی میں کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے۔ ان کے مطابق پانچ دہائیوں کی میزبانی اور وسائل میں شراکت بھی افغانوں کے ذہنی رجحانات تبدیل نہیں کرسکی۔

وزیر دفاع نے افغان طلبہ کے حامی پاکستانی طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ خیرسگالی کے لیے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان پاکستانی طلبہ کا طرزِعمل افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے خون کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’ایک سیاسی جماعت کی محبت میں اتنا آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون آپ کو سستا لگنے لگے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی