خشک سالی کے خاتمے کے لیے سری لنکن فضائیہ نے بدھ بھکشوؤں کی خدمات حاصل کرلیں

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کی فضائیہ نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کی دعا کے لیے بدھ بھکشوؤں کو طیارے کے ذریعے فضائی سفر کرایا، جہاں بھکشوؤں نے دعائیں پڑھیں جبکہ فضائیہ کے اہلکاروں نے علاقوں پر مقدس پانی چھڑکا۔

فضائیہ کے مطابق زعفرانی لباس میں ملبوس 3 بدھ بھکشو ہفتے کی شام فضائی سفر کے دوران خشک سالی کے خاتمے اور بارش کے لیے دعائیں کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

اس دوران فضائیہ کے اہلکاروں نے 5 لیٹر کی متعدد پلاسٹک بوتلوں سے مقدس پانی نیچے چھڑکا۔

فضائیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھکشوؤں کو وائی 12 طیارے کے ذریعے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے اوپر لے جایا گیا۔

سری لنکن فضائیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک کو خشک موسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور اس موقع پر طیارے نے ہمدردی اور یکجہتی کے علامتی اظہار کے طور پر فضا میں پرواز کی۔

دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے رواں سال کے باقی عرصے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید خشک سالی کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارشوں کے امکانات سے بھی خبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں خشک سالی شدت اختیار کرگئی، پانی کی کمی کے باعث کارخہ ڈیم میں بجلی کی پیداوار بند

محکمہ موسمیات کے مطابق زرعی معیشت پر انحصار کرنے والے 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ملک کو ایل نینو موسمیاتی مظہر کی شدید صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں خشک سالی جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے