مردوں میں وائی کروموسوم کا ختم ہونا کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مردوں میں عمر بڑھنے کے ساتھ وائی کروموسوم کا ختم ہونا بعض اقسام کے کینسر کے خطرے کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور کے بعد ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، عظمیٰ بخاری

یونیورسٹی آف ایریزونا کی رپورٹ کے مطابق محققین نے مردوں میں وائی کروموسوم کے ضائع ہونے اور کینسر کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا ہے۔ اس کیفیت کو وائی کروموسوم کا زائل ہونا کہا جاتا ہے، جو عمر بڑھنے کے ساتھ بعض مردوں کے خون کے خلیوں میں پیدا ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بعض مردوں میں خون کے خلیوں کا ایک حصہ یا مکمل وائی کروموسوم کھو سکتا ہے اور یہ تبدیلی بعض اقسام کے کینسر سے وابستہ پائی گئی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وائی کروموسوم کا زائل ہونا بذاتِ خود کینسر کی تشخیص نہیں، تاہم یہ مستقبل میں کینسر کے خطرے یا بیماری کے بڑھنے کے امکانات کی نشاندہی کرنے والا حیاتیاتی اشارہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:جناح اسپتال کراچی میں کینسر کے مریضوں کا فوری اور مؤثر علاج کیسے ہو رہا ہے؟

ماہرین کے مطابق اس تعلق کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وائی کروموسوم کے زائل ہونے سے کینسر کے خطرے میں اضافہ کس طرح ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

جائیداد بطور مہر طے ہو تو منتقلی نہ ہونے پر بھی شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

بارش سے متاثرہ ٹی20 میچ میں بھارت کی جاپان کیخلاف 2 رنز سے فتح

بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر ایشوریہ لکشمی کو ’انسٹاگرام‘ چھوڑنے کے بدلے میں کیا ملا؟

میئر ممدانی سے ملاقات میں ٹرمپ کا نیویارک کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے