اسلام آباد میں پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل ہوگا، جس میں قریباً 300 ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:پنجاب: کتابی بوجھ 25 فیصد کم، اے آئی نصاب اور اساتذہ کی مینٹل ہیلتھ ٹریننگ کا فیصلہ
ترجمان وزارت صحت کے مطابق سمٹ میں وفاقی و صوبائی حکام، ملکی و غیر ملکی ماہرین اور نوجوان شریک ہوں گے، جبکہ بچوں، نوجوانوں اور معاشروں کے لیے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ذہنی صحت کے نظام پر غور کیا جائے گا۔
سمٹ میں ذہنی صحت سے متعلق پالیسی اقدامات کو عملی شکل دینے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ بچوں اور نوعمروں کی ذہنی صحت سے متعلق قومی پروگرامز کا اجرا بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کیا AI استاد سے آگے نکل گیا؟ ہارورڈ کے تجربے کے حیران کن نتائج نے سب کو چونکا دیا
ترجمان وزارت صحت کے مطابق سمٹ کے اختتام پر اسلام آباد ڈیکلریشن آن مینٹل ہیلتھ منظور کیا جائے گا۔














