صومالیہ کے ساحل کے قریب مغوی جہاز ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے آپریشن کے دوران 3 پاکستانیوں سمیت عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے ساحل کے قریب مغوی جہاز ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی شہری رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے سے آئل ٹینکر بازیاب، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک
دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و ہمت عطا فرمائے اور جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔
Five Killed as Puntland Forces Retake Hijacked Tanker Honour 25 Off Somalia — Three Pakistanis Among the Dead
Puntland Maritime Police Force has taken control of the Palau-flagged oil tanker MT Honour 25 (also reported as Honor 25 / Honour 25) after an operation off the Bandar…
— Muhammad Fahad (@myrules_fahad) September 29, 2026
ترجمان کے مطابق واقعے میں 3 پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جہاز ایم ٹی آنر 25 کے دیگر زندہ بچ جانے والے عملے کو بحفاظت ساحل پر واقع بندر بیلا پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار
دفتر خارجہ کے مطابق جبوتی میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے بندر بیلا روانہ ہو رہی ہے۔
Puntland forces have freed the Honour 25 after a gun battle with suspected pirates off the Somali coast. The operation reportedly led to injuries and arrests, marking the second vessel the authorities say they have recovered. pic.twitter.com/27lJlgj6oh
— Dalsan TV (@DalsanTv) September 29, 2026
حکومت پاکستان اپنے سفارتی مشن اور متعلقہ حکام کے ذریعے صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی، جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی اور زندہ بچ جانے والے پاکستانی عملے کی بحفاظت وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔














