اسلام آباد میں 2027 کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تیاریاں تیز کردی گئیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ وقت میں انتظامات مکمل کرنے اور باہمی رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی زیر صدارت ایس سی او اجلاس، باہمی مفاد اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 2027 میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو مقررہ مدت میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting to review Pakistan’s preparations for hosting the SCO Council of Heads of State Summit in Islamabad in 2027.
The DPM/FM expressed satisfaction with the preparations underway and… pic.twitter.com/Y2ZQgcrGgx
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 30, 2026
محمد اسحاق ڈار نے جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے اور طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چیئرمین شپ، ایس سی او کے قومی کوآرڈینیٹرز کا 3 روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں ہوگا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لیے پرعزم ہے اور اس اہم کثیرالجہتی فورم کے میزبان کی حیثیت سے اعلیٰ معیار قائم کرے گا۔
اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری دفاع، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔














